صدر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کرلیے

Calender Icon پیر 17 اگست 2026

قومی اسمبلی(National Assembly) اور سینیٹ کے اجلاس پیر (آج) کو بالترتیب شام 5 بجے اور شام 4 بجے الگ الگ منعقد ہوں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کیے ہیں۔

دونوں ایوان اپنے اپنے اجلاسوں میں قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات زیرِ بحث لائیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں تھا۔ تاہم، سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

مزیدپڑھیں:شرمیلا ٹیگور نے اسلام قبول کرلیا، بیٹی کا انکشاف

سینیٹ کے پہلے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے آرڈر آف دی ڈے کے مطابق ایوان پیر کو مجموعی طور پر 69 ایجنڈا آئٹمز زیرِ غور لائے گا۔

اینٹی ریپ (تحقیقات اور ٹرائل) (ترمیمی) بل 2026 منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 16 پرائیویٹ ممبرز بل بھی ایوان میں پیش کیے جائیں گے، جبکہ مختلف بلوں سے متعلق 18 رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

مزید برآں، 15 پرائیویٹ ممبرز بل واپس لیے جائیں گے، جبکہ دیگر ایجنڈا آئٹمز کے علاوہ ایوان میں 3 قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔