ریٹیلر سکیم ایپ کی لانچنگ کل، وزیر خزانہ افتتاح کریں گے

Calender Icon منگل 18 اگست 2026

اسلام آباد:ریٹیلر سکیم ایپ کے اجراء کی تقریب کل 19 اگست کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوگی۔سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی ریٹیلر سکیم ایپ کا افتتاح کریں گے۔

ریٹیلر سکیم ایپ کی لانچنگ تقریب دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگی، تقریب کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ریٹیلر سکیم اور نئی ایپ کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ریٹیلر سکیم ایپ کا اجراء حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:جوان افراد میں تیزی سےکینسر کے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت

خیال رہے ریٹیلر سکیم کے تحت ٹیکس نظام میں ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال کو فروغ دینا اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔