ریفائنریز کا ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ، علی پرویز ملک

Calender Icon بدھ 19 اگست 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے عوام کے لیے ریلیف کا کہا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے کمی ہو جائے گی۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے اندر جو گنجائش دی جاسکتی تھی اس پر عمل کی کوشش کی گئی۔ مشکل وقت ضرور ختم ہو گا، جو گنجائش ہوگی پوری طرح سے عوام کو سہولت کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے وہ ہم اپنی ریفائنری میں ریفائن کر کے اپنی کمپنیوں کو دیتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت پر ہماری ورچوئلی دو تین بیٹھکیں ریفانریز کے ساتھ ہوئیں۔ اور انہوں نے حکومت کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام کے لیے بڑے ریلیف کا کہا ہے اور ڈیزل کی قیمتوں میں چند لمحوں بعد اوگرا 30 سے 32 روپے کی کمی کرے گا۔ حکومت سے مشکل ماحول سے کنارا کشی کے لیے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا۔