پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سٹیبلائزیشن فسیلیٹی مانگ لی

Calender Icon بدھ 19 اگست 2026

اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سٹیبلائزیشن فسیلیٹی مانگ لی۔ وزیر خزانہ سینیٹر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سٹیبلائزیشن فسیلیٹی کی درخواست کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سےغیر رسمی گفتگو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کی درخواست امریکی محکمہ خزانہ کے پاس موجود ہے اور اس پر ستمبر تک فیصلہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے لیے بھی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، حکومت کی خواہش ہے کہ دوطرفہ قرضوں کی مدت 10 سال تک بڑھائی جائے۔

مزید پڑھیں:شامی وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں مختلف آپشنز زیر غور ہیں جبکہ امریکی ایگزم بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔