آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے

Calender Icon جمعرات 20 اگست 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ ریٹنگ کے فیصلے پر اپیل دائر کی تھی جس پر آئی سی سی اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ کی منسوخی کا فیصلہ سنایا۔

آسٹریلیا کے خلاف 4 جون کو ہونے والے ون ڈے میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تھا اور پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا تاہم اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا۔

مزید پڑھیں:مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب، نومبر کے عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی

آئی سی سی پینل کے مطابق پچ پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ اسپن نظر نہیں آیا لہٰذا قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کا اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ نہیں ہے۔