بلوچستان: ضلع قلات کی حدود سے 20 پولیس اہلکار اغوا، نامعلوم مقام پر منتقل

Calender Icon ہفتہ 17 اکتوبر 2026

پولیس کے مطابق مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کررہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھر جارہے تھے کہ رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کررہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھر جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق اہلکار ایک نجی مسافر وین میں قلات اور نوشکی کے درمیان سربند کے راستے نوشکی جارہے تھے کہ انہیں ضلع قلات کی حدود سے اغوا کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:محققین کاآن لائن اشتہارات سے ڈیوائسز ہیک اور جاسوسی کا انکشاف

اغوا کے بعد اہلکاروں کو ضلع مستونگ کی حدود میں لے جایا گیا، جہاں سے انہیں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔