وفا قی حکومت کی طرف سے گوجرانوالہ کی اسٹیل ملز سیکٹر پر ایڈوانس سیلز ٹیکس فوری نافذ کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تحریری مراسلہ جاری کر دیا، جس میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈوانس سیلز ٹیکس بجلی بلوں کے ذریعے فوری طور پر وصول کیا جائے۔
ایف بی آر کے مطابق اسٹیل ملز کو بجلی کے بل میں فی یونٹ پر 30 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
ایف بی آر نے ایڈوانس سیلز ٹیکس کے دائرے میں آنے والی اسٹیل ملز کی فہرست بھی جاری کر دی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل منتقلی کا امکان: ذرائع
بورڈ آف رینونیو کے مطابق خام مال کا 70 فیصد امپورٹ کرنے والی ملز پر ایڈوانس سیلز ٹیکس نہیں لگے گا۔ ایڈوانس ٹیکس کی فوری وصولی شروع کر کے 23 اگست تک ایف بی آر کو رپورٹ بجھوائی جائے۔













جمعرات 20 اگست 2026 

