بوتل بند پانی کے 29 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے؛ تجزیاتی رپورٹ

Calender Icon اتوار 23 اگست 2026

پینےکے بوتل بند پانی(water bottle) کے مختلف برانڈزکی تجزیاتی رپورٹ کے نتیجے میں 230میں سے 29برانڈز غیر معیاری پائے گئے

، حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر پا کستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل کمرشل دستیاب بوتلوں میں بند پانی کی کوالٹی کو سہ ماہی بنیادوں پر مانیٹرنگ کرتی ہےاس سلسلہ میں اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی میں کل 20 شہروں سے بوتل بند/ منرل پانی کے 230برانڈز کے نمونے حاصل کیے گئے۔

ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے لیبارٹری تجزیہ میں پانی جراثیم آلودہ،پینے کیلئے مضر صحت نکلا اور 230میں سے 29 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے

جن میں 9 برانڈز (HR واٹر ہیلتھی لائف، A2Z پیور بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، پیور ڈرنکنگ واٹر، ڈیپ بلیو پیور ڈرنکنگ واٹر، سپ نیسٹ پیور ڈرنکنگ واٹر، آبِ حرم، ایکوا لائف بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، ڈرنکلے، ایلفا H2O بوٹلڈ ڑدنکنگ واٹر) کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ہے

جبکہ چار برانڈ (A2Z پیور بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، امپیریل پیور ڈرنکنگ واٹر، آب حرم، الفا H2O بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر) میں TDS مقررہ مقدار سے زیادہ پایا گیا (محفوظ مقدار 500 ppm ) ہے

مزیدپڑھیں:انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

کونسل کے مطابق22 برانڈز (مائی سیال بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، JERS سیف لائف بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، نیچرل پیور لائف، نیچرل سپ، ال میر بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، السہا ڈرنکنگ واٹر، الشفا پیور لائف، رائل فینا بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، ایکوا نائس پیور لائف، نور ایکوا، ایکوا پیور، ڈرنک ویل پیور ڈرنکنگ واٹر، امپیریل پیور ڈرنکنگ واٹر، زلمی، ڈیپ بلیو پیور ڈرنکنگ واٹر، آبِ حرم، وائٹل سپ بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، ہنزہ الٹر واٹر، ری ہائیڈر8 ڈرنک پیور واٹر، مویا منرل واٹر، ٹائننٹ ایکوا بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، ایکوا پورا اسمارٹ) جراثیم سے آلودہ پائے گئے جوکہ پینے کے لیے مضرِ صحت ہیں،کمپینوں کے ترجمانوں نے دعوی کیا ہے کہ ہمارا پانی کا برانڈ معیاری ہے اور ہم اس سلسلے میں حکومت سے رجوع کرکے ریکارڈ درست کرنے کیلئے کہیں گے۔