وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کی دوبارہ تعمیر کیلئے یونین سے مذاکرات سے متعلق کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ پی آئی اے کیلئے 15 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار ڈالر کی حکومتی گارنٹی بھی منظور کر لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں کراچی کے-فور منصوبے کیلئے7 ارب 79 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ منظور کر لی گئی ، کے-فور منصوبے کی رقم سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو منتقل کی تھی۔
ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئےایف سی بلوچستان کو56 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ منظور کر لی گئی ، ایف سی بلوچستان کو گرانٹ وزارت خزانہ کی بچت سے دی جائے گی،
ای سی سی نے درآمدی گندم کے بروقت استعمال کیلئے پاسکو کی تجویز کی منظوری دیدی ہے ، پاسکوکا گندم اسٹاک 85 فیصد مقامی، 15 فیصد درآمدی گندم پر مشتمل ہو گا۔
اجلاس میں غیر ملکی سپلائرز کے اکاؤنٹ پر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی ، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے کسٹمز بانڈڈ سٹوریج سہولت استعمال کی جائےگی۔
مزید پڑھیں:فیصل آباد کی گلوکارہ حرا قیصر نے ’ پاکستان آئیڈل 2026‘ کا ٹائٹل جیت لیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اورعمان کےدرمیان توانائی تعاون کیلئے سیل پرچیز معاہدے کی منظوری بھی دیدی، اوکیو ٹریڈنگ اور پی ایس او کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھے گا۔













پیر 24 اگست 2026 

