پرتگال(Portugal) کے نوجوان فٹبالر میچ کے دوران اچانک گر کر انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال کے فٹبالر کوین کاسترو میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد انتقال کرگئے۔ فٹبالر کی عمر 25 برس تھی۔
لزبن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق کوین کاسترو اپنے کلب ریئل ایس سی ساڈ اور ایسٹریلا دا امادورا کے درمیان دوستانہ میچ میں شریک تھے کہ اچانک گر پڑے اور موقع پر انتقال کر گئے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی وی کی سینیئر اداکارہ نے شادی کرلی
ایسوسی ایشن نے کوین کاسترو کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ، دوستوں اور ریئل ایس سی ساڈ سے تعزیت کی۔
ریئل سپورٹ کلب نے کوین کاسترو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔جاری بیان میں کہا کہ وہ صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ کلب کے خاندان کا حصہ تھے اور ان سے وابستہ ہر شخص پر گہرا اثر چھوڑ گئے۔













منگل 25 اگست 2026 

