لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی(Punjab Food Authority) نے کارروائی کرتے ہوئے معروف آئسکریم برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلوگرام فنگس زدہ آئسکریم برآمد کرلی۔
وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی نگرانی میں کی گئی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی فنگس زدہ آئسکریم تلف کردی گئی، جبکہ متعلقہ برانڈ کی ڈسٹری بیوشن بھی بند کردی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق کارروائی کے دوران اسٹور میں ایکسپائر آئسکریم فریش اسٹاک کے ساتھ رکھی ہوئی پائی گئی۔ ان کے مطابق مذکورہ آئسکریم گزشتہ سال نومبر میں ایکسپائر ہوچکی تھی۔
مزیدپڑھیں:مس یونیورس بننے والی 19 سالہ کازیا لز میجو کون ہیں؟
راجہ منصور احمد نے بتایا کہ ایکسپائر آئسکریم مختلف شہروں میں سپلائی کیے جانے کی تیاری تھی۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسٹور کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔













منگل 25 اگست 2026 

