وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبوں کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی، ہم سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش نہیں کر رہے، صوبوں کی تقسیم صرف سندھ کی تقسیم نہیں،چاروں صوبوں کو نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس میں ڈھالنے کی بات 50 سال سے ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ ن لیگ میں صوبوں کے معاملے پر بحث جاری ہے، ہماری جماعت میں اتفاق رائے ہو گا تو اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔
18ویں ترمیم کے بعد صوبے مضبوط ہو چکے ہیں، اب صوبوں کو تقسیم کرنا اتنا آسان نہیں رہا، صوبوں کو پہلے سے زیادہ اختیارات حاصل ہو چکے ہیں، صوبے اتفاق رائے سے بننے چاہئیں۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم نے لارڈز ٹیسٹ سے قبل بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی
سیاست کی نذرنہیں ہونا چاہیے، صوبوں کے معاملے کو کسی کو اپنے خلاف سازش نہیں سمجھنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو صوبوں پر بحث کرنی چاہیے، ہمارے نظام میں چیلنجز موجود ہیں، چاروں صوبوں میں صحت اور تعلیم کے مسائل ہیں۔













منگل 25 اگست 2026 

