دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2026 میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ 5 ستمبر کو ہوگا، اس حوالے سے قومی ٹیم کی کپتان نے ایشیا کپ سے قبل کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس۔
بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ مقابلہ 5 ستمبر کو ہے اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کو انجوائے کریں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایسی ہے کہ اس دن جو اچھا کھیلتا ہے وہی پرفارم کرتا ہے، کوشش یہی ہوگی کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں۔
قومی کپتان نے دی ہنڈریڈ لیگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ دی ہنڈریڈ لیگ کے ساتھ کھیلنا اچھا تجربہ تھا اور کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔
انہوں نے کہا کہ دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے کافی اعزاز کی بات تھی اور کوشش یہی تھی کہ میں اس طرح وہاں پرفارم کروں کہ پاکستان کی اور لڑکیاں بھی وہاں جاکر کھیلیں۔
ایونٹ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کا آغاز کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔
واضح رہے کہ ویمنز ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل 13 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اس سے قبل دبئی میں ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تقریب میں ایونٹ میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی گئی
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہیں۔













جمعرات 27 اگست 2026 

