دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

Calender Icon جمعرات 27 اگست 2026

پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کے روز لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی،دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، فرحان یوسف دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان، علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار، فاسٹ بولر رضوان اللّٰہ پاکستان انڈر 19 کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں نصب فائر سیفٹی سسٹم بھی غیر فعال

پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز کی ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک ہو گی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کے روز لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔