مہنگائی کا طوفان! گھی، آئل اور چاول عوام کی پہنچ سے دور

Calender Icon ہفتہ 29 اگست 2026

لاہور کی اوپن مارکیٹ(open market) میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں خصوصاً کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

 مہنگائی سے پریشان شہریوں نے حکومت سے روزمرہ استعمال کی اشیا کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،مارکیٹ میں مختلف اقسام کا گھی اور کوکنگ آئل 490 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، جبکہ چاول کی مختلف اقسام کی قیمتیں 320 سے 640 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:سورج سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ متاثر ہورہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھی، آئل اور چاول سمیت بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔