اسلام آباد: گرین بیلٹ پر چڑھنے والی یونیورسٹی کی بس میں متعدد گاڑیاں جاگھسیں

Calender Icon بدھ 22 اکتوبر 2025

اسلام آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی یونیورسٹی کی بس سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ فیصل پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔

اچانک پیش آنے والے حادثے کے باعث عقب سے آنے والی تقریباً 5 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، فوری طور پر بس کو حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔