کراچی، فلیٹ کا تالا کاٹ کر 3 لاکھ نقدی اور سونا چوری، ملزم کی فوٹیج سامنے آگئی

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

شہر قائد(Karachi) کے علاقے فیڈرل بی ایریا النور سوسائٹی بلاک 18 میں نامعلوم ملزم فلیٹ کا تالا کاٹ کر اندر داخل ہوا اور الماری میں رکھی 3 لاکھ روپے نقدی، سونے کی چین اور انگوٹھی چوری کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سمن آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ اس حوالے سے ہیڈ محرر عمران نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم۔ہوا ہے کہ ملزم نے فلیٹ میں داخل ہونے کے بعد کمرے کی الماری سے نقدی اور طلائی زیورات نکالے اور تقریباً 10 منٹ تک واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

نجی ٹی وی کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی ہیں جس میں ملزم کو اکیلے عمارت میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد فلیٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انکے مطابق فوٹیج میں ملزم کا چہرہ اور حلیہ محفوظ ہوگیا ہے جس کی مدد سے اس کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا اور جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کیے گئے۔

مزیدپڑھیں:نیپال قیامت خیز سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 675 تک پہنچ گئی، 2400 سے زائد لاپتا

پولیس نے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اطراف میں نصب دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔