چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس عمر سیال نے میر رضا(Mir Raza) قتل کی معلومات حاصل کرنے کے لئے ملکی ناموراخبار سمیت ایک سندھی اور انگریزی اخبار میں بھی عوامی اشتہار شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔
سندھ حکومت کو کہا ہے کہ مکمل وضاحت کے ساتھ اشتہار شائع کریں۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کہا ہے کہ معلومات دینے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا ، سندھ ہائی کورٹ کے شعبہ آئی ٹی کی جناب سے دیا گیا واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس بھی شائع کیا جائے گا مزید کہا گیا ہے کہ جس شخص کی معلومات کیس کے لئے اہم ثابت ہوئی اسے ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ریلویز نے بزرگ شہریوں کیلئے سفری رعایت کی پالیسی واضح کر دی، نوٹیفکیشن جاری
جائے وقوعہ کے قریب بھی یہ نوٹس چسپاں کئے جائیں گے جو رضا کار اس خاندان کی مدد کر رہے ہیں وہ یہ نوٹس لگانے کا کام کریں گے۔ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کیس سے منسلک پولیس افسران اور ڈاکٹرز کی لسٹ فراہم کریں۔













اتوار 30 اگست 2026 

