عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ(World Test Championship) 2025-27 کے فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہیں جبکہ نیوزی لینڈ، بنگلادیش اور بھارت بھی ٹاپ دو میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا سرفہرست ہے، اسے باقی 12 میچوں میں کم از کم 5 فتوحات اور ایک ڈرا درکار ہے، تاہم اس کے آئندہ 8 ٹیسٹ جنوبی افریقا اور بھارت میں ہوں گے۔ جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے اور باقی 10 میں سے 8 ٹیسٹ اپنے میدانوں پر کھیلے گا۔
مزیدپڑھیں:جدید سیکورٹی فیچرز کے حامل نئے پاسپورٹ کی تیاری؛ اہم فیصلے
نیوزی لینڈ ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بنگلادیش 55.56 فیصد پر ہے اور باقی 6 میں سے 5 میچ جیت کر 60 فیصد سے تجاوز کرسکتا ہے۔ کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہونے سے بھارت 51.52 فیصد پر آگیا اور اسے آخری 7 میں کم از کم 5 فتوحات اور ایک ڈرا درکار ہے۔ پاکستان نویں نمبر پر ہے۔ تمام 6 باقی ٹیسٹ جیتنے کے باوجود اس کے چانسز نہیں، 8 پنالٹی پوائنٹس نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔













اتوار 30 اگست 2026 

