بڑھتی عمر کیساتھ خود کو زبردستی نوجوان دکھانے کی کوشش ناکام ہوتی ہے: سنیل شیٹی

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ عمر کے حساب سے کردار منتخب کرنا ہی عقل مندی ہے، بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو نوجوان دکھانے کی کوشش ناکام ہوتی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ایکشن اسٹار سنیل شیٹی نے بالی ووڈ میں اپنے موجودہ کیریئر اور فلموں کے انتخاب کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اب نوجوان ہیروز والے کردار ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ وہ اب ایسے کردار کرنا چاہتے ہیں جو ان کی اصل عمر اور شخصیت سے مطابقت رکھتے ہوں، کیونکہ بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو زبردستی نوجوان دکھانے کی کوشش ناکام ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اس وقت نوجوان نسل کے اداکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ان کی عمر سے آدھے بچوں کے ساتھ مقابلے میں کودنے کا کوئی فائدہ یا مقصد نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند، پرچم اتاردئیے گئے

ان کا ماننا ہے کہ ایک اچھے اداکار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہر عمر کے مرحلے کو قبول کرے اور ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کرے جہاں اس کی اداکاری کی صلاحیت کو واقعی سراہا جائے۔