ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم کی شادی اور بے وفائی پر کھل کر اظہار، اہم انکشافات

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

عماد وسیم حمل کے دوران بچوں سمیت والدہ کے گھر چھوڑ آئے اور کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے کی ضرورت ہے

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے پہلی مرتبہ عماد وسیم کی شادی، علیحدگی اور مبینہ بے وفائی سے متعلق کھل کر تمام تفصیلات بیان کر دیں۔

ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے تیسرے بچے کے حمل کے دوران بھی شوہر کی جانب سے بے وفائی کا سامنا کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم حمل کے دوران بچوں سمیت انگلینڈ لے گئے اور والدہ کے گھر چھوڑ کر کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے کچھ وقت کے لیے دور رہنے کی ضرورت ہے۔

ثانیہ کے مطابق بعد میں عماد وسیم نے ان سے علیحدگی کا اعلان کردیا جبکہ وہ تین بچوں کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر موجود تھیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس دوران عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے اور انہوں نے پہلے ہی دوسری خاتون سے تعلق قائم کرلیا تھا۔

ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ جب عماد وسیم اور نائلہ راجہ کے مبینہ تعلقات سامنے آئے تو کئی لوگوں نے انہیں پیغامات بھیجے اور نائلہ کے بارے میں مختلف دعوے کیے، تاہم اس صورتحال کی ذمہ داری صرف نائلہ پر نہیں بلکہ عماد وسیم پر بھی عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی طلاق کا نوٹس ملنے کے باوجود وہ پاکستان واپس آئیں اور امید تھی کہ اپنے بچے کو دیکھنے کے بعد سابق شوہر کے دل میں نرمی پیدا ہوگی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ جغرافیائینقشے دیکھنا

ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری وقت تک اپنی شادی بچانے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم نے اپنی میرے اور بچوں کی خاطر رشتہ برقرار رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

مزید پڑھیں:سرکاری ادارے اچھے ہیں تو حکمران اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟ آفریدی

واضح رہے کہ یہ تمام دعوے ثانیہ اشفاق کی جانب سے بیان کیے گئے ہیں جبکہ خبر میں عماد وسیم یا نائلہ راجہ کا مؤقف شامل نہیں ہے۔