مانسہرہ: موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر غیر ملکی سیاح لاپتا، سرچ آپریشن جاری

Calender Icon پیر 31 اگست 2026

مانسہرہ میں موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر غیر ملکی سیاح لاپتا ہوگیا۔پولیس کے مطابق 13500 فٹ بلند چوٹی سے آئرلینڈ کا سیاح الیگزینڈر لاپتا ہوا، آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح دوسرے غیر ملکی دوست کے ہمراہ چوٹی پرگیا تھا۔

پولیس اور سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں غیر ملکی سیاح بغیر این او سی کے موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی پر گئے۔

مزید پڑھیں:خطے میں عدم استحکام اور بےامنی کسی کے مفاد میں نہیں: مسعود پزشکیان

پولیس کے مطابق واپسی پر دونوں نے الگ الگ نیچے جانے کی شرط لگائی، لاپتا غیر ملکی سیاح کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔