نادرا اور فیڈرل بورڈ میں معاہدے پر دستخط، ڈیٹا تبادلے کا نظام وضع

Calender Icon منگل 1 ستمبر 2026

نادرا کا ملک کے تمام تعلیمی بورڈز اور ایچ ای سی کے ساتھ ڈیٹا کی ڈیجیٹل ترسیل مربوط بنانے کی جانب اہم قدم اٹھا لیا گیا، نادرا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں ۔

معاہدہ قومی شناخت اورتعلیمی ریکارڈ کومربوط بنانےکےنادراکےپراجیکٹ کا حصہ ہے، ڈیٹا کے باہمی تبادلے کا نظام وضع کر دیا گیا ، نادرا ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبا کی معلومات فراہم کرےگا ، جس میں نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اوردیگرشامل ہوں گے ، طلبا کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کا نظام مربوط بنایا جائےگا ۔

مزید پڑھیں:امریکی گلوکارہ ڈولی پارٹن کا 80 برس کی عمر میں انتقال، شوبزشخصیات کی تعزیت

رجسٹریشن میں غلطیاں اور معلومات کا تضاد کم ہو گا ، درست اور قابل اعتماد تعلیمی اسناد کےاجراء سےانتظامی امور بہترہوں گے ، ڈیجیٹل والٹ بھی بنایا جائےگا جس سے طلبا کو تعلیمی اسناد تک محفوظ ڈیجیٹل رسائی ملےگی ۔