نیویارک: چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

Calender Icon منگل 1 ستمبر 2026

نیو یارک میں چاقو بردار خاتون کے حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک ہوگئیں۔

نیو یارک سے امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کے مصروف ترین ٹائمز اسکوائر میں 49 سالہ خاتون نے دو راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور دو چاقو لہراتے ہوئے پولیس کی جانب بڑھی اور چار منٹ تک ہتھیار پھینکنے سے انکار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگئی۔

مزید پڑھیں:لارڈ ٹیسٹ میں شکست کے ذمہ دار بابراعظم ہیں، عاقب جاوید کا الزام

امریکی میڈیا کے مطابق میئر نیو یارک اور پولیس کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ بظاہر اچانک اور انفرادی نوعیت کا تھا۔