بلوچستان (Balochsitan)کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون لوک گلوکارہ مائی صوبھائی جاں بحق ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں مائی صوبھائی کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:بادشاہ اور ایشا رکھی کی طلاق میں ہانیہ عامر کا نام کیوں سامنے آگیا؟
مائی صوبھائی کو بگٹی قبیلے کی پہلی خاتون لوک گلوکارہ قرار دیا جاتا تھا۔ وہ مقامی روایات سے ہٹ کر عوامی سطح پر موسیقی پیش کرنے کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔
ان کے قتل نے بلوچستان کے قبائلی اور قدامت پسند علاقوں میں عوامی سطح پر فن کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو درپیش مشکلات کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔













جمعرات 3 ستمبر 2026 

