پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری(Bilawal Bhutto Zardari) پیرس سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لندن روانگی سے قبل تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا جس کے بعد وہ مختصر دورے پر پیرس گئے اور آج شام لندن پہنچے۔
مزیدپڑھیں:انتقال کے بعد گلوکارہ ڈولی پارٹن کا پرانا گھر خریدنے کیلیے خواہشمندوں کی قطار لگ گئی
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری بھی اپنے شوہر محمود چوہدری اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریباً ایک ہفتے تک قیام متوقع ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے۔













جمعہ 4 ستمبر 2026 

