پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon جمعہ 4 ستمبر 2026

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی منظور شدہ نئی پٹرولیم پرائسنگ میکانزم کی روشنی میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈیپو قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 ستمبر 2026ء سے 7 ستمبر 2026ء تک ہوگا۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 349.00 روپے سے کم ہو کر 345.87 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 374.31 روپے سے بڑھ کر 378.05 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق ان ترمیم شدہ نرخوں کا نفاذ 5 ستمبر کی رات 12 بجے سے ہوگا جو کہ 7 ستمبر 2026ء تک نافذ العمل رہیں گے۔