پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے سے 10 دن قبل کس کی کال آئی؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا

Calender Icon ہفتہ 5 ستمبر 2026

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور(Ali Amin Gandapur) کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے سے 10 دن پہلے خٹک صاحب کی کال آئی کہ آئیں ملتے ہیں۔

پروگرام ’الیونتھ آور‘ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسپیکر کے گھر کے سامنے چھوٹے پارک میں خٹک صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں مان رہے آپ انہیں مناؤ، خٹک نے بتایا کہ باجوہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ ایکسٹینشن دے دو ان کو این آر ے دو پھر سب ٹھیک ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مولانا صاحب کا جب دھرنا ختم ہوا تو اس شام کو مولانا صاحب  اور باجوہ صاحب کی میٹنگ ہوئی تھی، نومبر 2020 میں مائنس بانی پی ٹی آئی پر کام شروع ہوگیا تھا اور یہ بات کچھ لوگ جانتے تھے۔

مزیدپڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنت بیرون ملک چل رہا ہے اسے چلانے والے جو چاہتے ہیں اپنی مرضی سے کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والوں کو یہاں سے بھی ڈکٹیٹ کیا جاتا ہے، ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والوں کو جس کے لیے لکھنا ہوتا ہے لکھ دیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں علی امین نے کہا کہ مولانا صاحب سے یہی کہا تھا کہ حق پر آجائیں اور مخصوص نشستیں چھوڑ دیں، ان کے ساتھ میرا سیز فائر پہلے سے ہی ہے، مولانا اس تحریک پر ہمارے ساتھ آنے کو تیار ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔