بلوچستان(Balochsitan) کے ضلع دکی کے علاقے جھالار میں مسلح افراد نے قبائلی رہنما سردار اکبر خان ناصر کی زمین پر تعینات چوکیداروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین چوکیدار جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں غنو ولد خدائیداد، آغا جان اور عزت خان شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔ تینوں افراد جھالار کے علاقے میں سردار اکبر خان ناصر کی زمینداری پر بطور چوکیدار تعینات تھے۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد تینوں جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:‘اکشے کھنہ نے مجھے 17 تھپڑ مارے تھے’، عامر خان
ایس پی دکی کے مطابق نادر خان اور بشیر خان نامی دو چوکیدار حملے کے بعد سے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ جھالار دکی شہر سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر جنوب کی جانب واقع پہاڑی علاقہ ہے، جہاں دشوار گزار جغرافیہ کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جھالار کے علاقے میں اس سے قبل بھی سردار اکبر خان ناصر کی زمینداری پر تعینات چوکیداروں کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری اور لاپتہ چوکیداروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔













ہفتہ 5 ستمبر 2026 

