پینٹاگون سے خفیہ معلومات لیک، جوائنٹ سٹاف کے 50 ارکان کے پولی گراف ٹیسٹ

Calender Icon ہفتہ 5 ستمبر 2026

پینٹاگون سے خفیہ معلومات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے دوران جوائنٹ اسٹاف کے 50 ارکان کے پولی گراف ٹیسٹ لیے گئے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اہم ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے متعلق معلومات سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جوائنٹ اسٹاف میں تقریباً 2 ہزار افسران اور اہلکار کام کرتے ہیں، تاہم جدید امریکی تاریخ میں اس نوعیت کی تحقیقات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کے اندر شدید بداعتمادی اور شکوک و شبہات کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی قیادت میں اس ماحول میں مزید شدت آئی ہے۔

مزیدی پڑھیں:ویمنز ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پینٹاگون کے مطابق خفیہ معلومات کا تحفظ امریکی فوجیوں کی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے۔