راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے اعلیٰ سطح پر تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔
محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نعمان خالد، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہاولپور کا فوری طور پر تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
نعمان خالد کی راولپنڈی تعیناتی پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے افسران و ملازمین نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی انتظامی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے راولپنڈی میں محکمہ کی کارکردگی، ٹیکس وصولی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا درآمد شدہ چینی برآمد کرنیکا فیصلہ، بولیاں طلب
محکمہ کے افسران و ملازمین نے نعمان خالد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں راولپنڈی میں اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔













اتوار 6 ستمبر 2026 

