چین کے علاقے تبت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔فوی کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
خبرایجنسی کےمطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈکی گئی،جبکہ زلزلےکی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
چین کا علاقہ تبت چند روزقبل ہی ایک بڑی قدرتی آفت کی زد میں آیا تھا۔ 26 اگست کو گلیشیئر کے ٹوٹنے کےبعد آنے والے سیلاب اور ملبے کے ریلے نے تبت اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔
مزید پڑھیں:نئے صوبے، تحریک انصاف کی سیاسی اور کورکمیٹی کا مشترکہ اجلاس، اہم اعلامیہ جاری
نیپال میں تباہی زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوئی،سیلاب نےمکانات، سڑکوں، پلوں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کو شدید نقصان پہنچایا اور ہزاروں افراد لاپتا ہوئے۔













بدھ 9 ستمبر 2026 

