کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم

Calender Icon بدھ 9 ستمبر 2026

بابر اعظم کے مطابق یہ تبدیلیاں ان کی معلومات، مشاورت یا منظوری کے بغیر عمل میں لائی گئیں۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں ان کے لیے بھی ایک نئی خبر تھی۔

بابر نے اعتراف کیا کہ انہیں تبدیلیوں کا علم بورڈ کےباضابطہ بیان سے ہوا، موجودہ سلیکشن کے ڈھانچے کے تحت، بطور کپتان اس عمل سے آگاہ ہونا چاہیے تھا۔

7کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنےسے متعلق پی سی بی نے فیصلہ کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا: بابراعظم

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھاکہ لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے سے متعلق پی سی بی نے جو فیصلہ کیا ہے کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا۔

انگلینڈ کے خلاف لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ایجبسٹن ٹیسٹ سے ٹھیک ایک دن پہلے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے۔

مزید پڑھیں:فیڈرل بورڈ، انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 اور 2 نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم بولے ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم نے کسی شعبے میں متاثر کن کھیل پیش نہیں کیا۔