’’ ستمبر بنا ستم گر‘‘، پہلے عشرے میں پٹرول 28 روپے 9 پیسے فی لٹر مہنگا

Calender Icon جمعرات 10 ستمبر 2026

لاہور: پاکستان میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے پہلے دس روز کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حکومت نے یومیہ بنیادوں پر پٹرول کی قیمت چھ بار بڑھائی جبکہ ایک بار کمی ہوئی۔

ستمبر میں پٹرول کی قیمت میں مجموعی طورپر 28 روپے 9 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، ستمبر میں ڈیزل کی قیمتوں میں سات مرتبہ اضافہ ہوا، ستمبر میں ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا۔

10 ستمبر 2026 سے پٹرول کی قیمت 367.75 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 392.67 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے ایک روز قبل 9 ستمبر کو پٹرول 364.35 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 385.95 روپے فی لٹر مقرر کی گئی تھی، اور 8 ستمبر کو پٹرول کی قیمت 358.77 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 381.77 روپے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔

اس سے پہلے 5 ستمبر کو پٹرول 345.87 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 378.05 روپے فی لٹر کا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 5 ستمبر سے 10 ستمبر کے درمیان پٹرول کی قیمت میں 21.88 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14.62 روپے فی لٹر اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لٹر پٹرول اصل قیمت سے 133 روپے 2 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیت سے 122 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا ہے۔

ایک لٹر پٹرول پر 131 روپے 60 پیسے کی لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی وصولی کی جارہی ہے جب کہ فی لٹر ڈیزل پر 122 روپے55 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز عائد ہیں۔

مزید پڑھیں:ہونہار اسکالر شپ؛ طلبہ کو 6 ہفتوں میں ای بائیک فراہمی کا حکم

پٹرول کی فی لٹر لاگت 234 روپے73 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 367 روپے 75پیسے مقرر ہے۔