چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق چین کے چنگ ڈاؤ شہر میں ایک شپ یارڈ پر جہاز کی مرمت کا کام جاری تھا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔
بندرگاہ پر لنگر انداز غیر ملکی پرچم بردار کارگو جہاز میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہوئے۔نشریاتی ادارےکے مطابق جہاز پر 42 افراد سوار تھے، جن میں سے 17 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ اسپتال منتقل کیے گئے پانچ افراد کی حالت مستحکم ہے۔
سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں جہاز کا نام اوشن میلوڈی بتایا گیا ہے۔ یہ 190 میٹر طویل لائبیریا کے پرچم بردار مال بردار جہاز ہے، جو 31 اگست کو چنگ ڈاؤ پہنچا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 3 گھنٹے سے کچھ زائد وقت بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔
مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جہاز سے گھنا دھواں اٹھ رہا تھا، تاہم اس نے کوئی دھماکا نہیں سنا۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے اس سے قبل بڑے پیمانے پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔













جمعہ 11 ستمبر 2026 

