پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے 36 سالہ محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ میں اہم کردار ادا کیا اور 42 رنز بنائے۔ انہوں نے 9ویں وکٹ پر رضا اللہ کے ساتھ 121 رنز کی شراکت قائم کی، جس کی بدولت پاکستان کا مجموعی اسکور 449 رنز تک پہنچا۔
اس کے بعد 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے خلاف محمد عباس نے ابتدائی اوورز میں ہی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔واضح رہے کہ مذکورہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل 1999 میں وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز کے ابتدائی اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ دہرا کر وسیم اکرم کے 27 سال پرانے ریکارڈ کی برابری کرلی۔
برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی کھلاڑی رضااللہ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔
رضااللہ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 4 اہم وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
رضااللہ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 23 اوورز کرائے اور 148 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے ایمیلیو گے، جو روٹ، جیمی اسمتھ اور اولی رابنسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز میں رضااللہ نے بیٹ سے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور صرف 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.57 رہا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا بڑا اعلان،عوام کیلئے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
پاکستان نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے اور انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے بعد مجموعی طور پر 129 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔













اتوار 13 ستمبر 2026 

