مدینہ منورہ سے 11 کروڑ ٹن نایاب معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل

Calender Icon پیر 14 ستمبر 2026

مدینہ منورہ: دریافت سے متعلق اعلان سعودی وزیر توانائی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے اجلاس کے دوران کیا۔

سعودی عرب نے مدینہ کے علاقے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن معدنی خام مال کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں نایاب ارضی معدنیات کے ساتھ یورینیم بھی شامل ہے۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے یہ اعلان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے 70 ویں باقاعدہ اجلاس کے دوران کیا۔

شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق مدینہ میں جبل سید منصوبے کے مقام پر کی جانے والی تلاش اور ارضیاتی مطالعات کے دوران اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ذخائر میں نایاب ارضی عناصر کی مقدار نمایاں طور پر زیادہ ہے، بالخصوص ریئر ارتھ ایلیمنٹس جبکہ یورینیم کی بھی حوصلہ افزا مقدار پائی گئی ہے۔

سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ دریافت ملک میں معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی کی کوششوں کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ نایاب ارضی معدنیات جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، برقی گاڑیوں اور قابلِ تجدید توانائی سمیت مختلف اہم صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:انتظار کی گھڑیاں ختم، انوشکا اور ویرات کوہلی پہلی بار فلم میں ساتھ دکھائی دینگے؟

دریافت کی تفصیلات سعودی عرب کے معدنی اور توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور ملک کی معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر متنوع بنانے کی کوششوں کے تناظر میں بھی اہم قرار دی جا رہی ہیں۔