امریکہ میں غیرملکی طلبہ کے امیگریشن نظام(Immigration System) میں بڑی تبدیلی نافذ ہوگی ہے، جس کے تحت ایف-1 طلبہ کے امریکہ میں قیام کے لیے طویل عرصے سے رائج ‘مدتِ حیثیت’ کے نظام کو ختم کرکے مقررہ مدتِ داخلہ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق نئے نظام کے تحت ایف-1 طلبہ کو عمومی طور پر ان کے فارم آئی-20 میں درج تعلیمی پروگرام کی مدت کے لیے امریکہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، تاہم یہ مدت زیادہ سے زیادہ 4 سال تک ہوگی۔
مزیدپڑھیں:لاہور، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مرکزی مسلم لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے
نئے نظام کے تحت طلبہ کو تعلیمی پروگرام شروع ہونے سے پہلے امریکہ پہنچنے کے لیے 30 دن جبکہ پروگرام یا مجاز تکمیل کے بعد تربیتی پروگرام کے اختتام پر ملک سے روانگی کی تیاری کے لیے 30 دن کی مدت دی جائے گی۔
جن طلبہ کو اپنا موجودہ تعلیمی پروگرام مکمل کرنے، نیا تعلیمی پروگرام شروع کرنے یا تعلیم مکمل ہونے کے بعد آپٹ یا اسٹیم آپٹ کے لیے اضافی وقت درکار ہوگا، انہیں مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔













منگل 15 ستمبر 2026 

