بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ(Diljit Dosanjh) نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کر کے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔
ایک بین الاقوامی کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ہزاروں افراد کے سامنے نصرت فتح علی خان کا مقبول کلام ’سانسوں کی مالا‘ پیش کیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب نے حوثیوں کیخلاف نیتن یاہو سے معاونت مانگ لی؛ اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
پرفارمنس کے دوران بڑی تعداد میں موجود شائقین بھی دلجیت کے ساتھ جھومتے اور کلام سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین نے دلجیت دوسانجھ کے اس انداز کو خوب سراہا۔ متعدد صارفین نے اسے سرحدوں سے بالاتر موسیقی اور محبت کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

واضح رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا بھر میں قوالی اور صوفی موسیقی کے عظیم ترین فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے انتقال کے تقریباً تین دہائیوں بعد بھی ان کی موسیقی نئی نسل میں یکساں مقبول ہے۔













منگل 15 ستمبر 2026 

