پاکستان، آئی اے ای اے میں چشمہ نیوکلیئر پلانٹ کے سیف گارڈز کا معاہدہ طے

Calender Icon منگل 15 ستمبر 2026

اسلام آباد: معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے چیئرمین کی شرکت ۔ سیف گارڈز معاہدے پر چیئرمین پی اے ای سی علی رضا اور ڈی جی آئی اے ای اے نے دستخط کیے ۔

دونوں کی ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ آئی اے ای اے بورڈ نے مارچ میں سی پانچ سیف گارڈز معاہدے کی متفقہ منظوری دی تھی ۔

معاہدے کو پاکستان کے پرامن ایٹمی عزم اور عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے ۔ چشمہ فائیؤ کا کام تیزی سے جاری ہے اور ری ایکٹر بلڈنگ کے گنبد کی تنصیب وقت سے پہلے مکمل کرلی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ؟

1200میگاواٹ کا چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ 2028 میں پیداوار شروع کرے گا ۔ پاکستان اس وقت 3ہزار 532 میگاواٹ کے چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس کامیابی سے چلا رہا ہے ۔