شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی

Calender Icon منگل 15 ستمبر 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ نے کہا شوگر سیکٹر میں کسان اور صنعت کے مفادات میں توازن ضروری ہے۔ شوگر ملز مالکان کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں۔

رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں تمام صوبوں، کسانوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کےنمائندگان نے شرکت کی۔

دستیاب اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان، آئی اے ای اے میں چشمہ نیوکلیئر پلانٹ کے سیف گارڈز کا معاہدہ طے

چینی کی برآمد کا فیصلہ ملکی ضروریات اور دستیاب ذخائر کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔۔ شوگر سیکٹر میں کسان اور صنعت کے مفادات میں توازن ضروری ہے۔