مسجد الحرام کے معروف مؤذن شیخ ابراہیم المدنی(Sheikh Ibrahim Al-Madani) انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد سعودی عرب سمیت مختلف حلقوں میں افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیخ ابراہیم المدنی کو ایک طویل عرصے تک مسجد الحرام میں اذان دینے کی سعادت حاصل رہی۔ ان کی دلنشین آواز میں دی جانے والی اذان سے مسجد الحرام میں موجود نمازی اور دنیا بھر میں حرمین شریفین کی اذانیں سننے والے مسلمان واقف تھے۔ وہ اپنی آواز اور اذان کے انداز کے باعث لاکھوں لوگوں کے لیے ایک مانوس شخصیت تھے۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد علماء، مشائخ اور مختلف مذہبی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے علاوہ سعودی شہریوں اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی اور ان کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں۔
May Allah forgive Sheikh Ibrahim Al-Madani, shower him with His boundless mercy, illuminate his grave, and raise his ranks in Jannat al-Firdaws. May Allah accept his lifelong service to Masjid Al-Haram and make every Adhan he called a continuing source of reward for him. pic.twitter.com/mKtkiQTdcO
— Inside the Haramain (@insharifain) September 21, 2026
ان کے معمولات سے واقف افراد کا کہنا ہے کہ بعض اوقات وہ مسجد الحرام کی مُکَبِّرِیّہ میں کئی کئی دن قیام کرتے، خصوصاً رات کے آخری حصے میں عبادت، دعا اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔
مزیدپڑھیں:نیتن یاہو کے وارنٹ وارنٹ نکالنے پر امریکا کی عالمی عدالت پر بڑی پابندیوں کی تیاری
شیخ ابراہیم المدنی کی وفات کو مسجد الحرام سے وابستہ ایک معروف مؤذن کے انتقال کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔ ان کی طویل خدمت اور اذان کی دلنشین آواز سے وابستہ یادیں بہت سے مسلمانوں کے لیے قابلِ قدر رہیں گی۔













پیر 21 ستمبر 2026 

