شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد انتقال کر گئے

Calender Icon پیر 21 ستمبر 2026

دبئی کے حکمران ، متحدہ عرب امارات(UAE) کے نائب صدر اور وزیرِاعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے۔

شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی بھر میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔

 شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شیخ احمد بن راشد المکتوم پر رحم فرمائے، وہ اب اپنے رب کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ احمد نظروں سے اوجھل ہو گئے ہیں لیکن دعاؤں اور دلوں سے کبھی دور نہیں ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر، نیا بلنگ فارمولا زیرِ غور

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے لیے جنت میں مقام اور اہلِ خانہ و عزیزوں کے لیے صبر و سکون کی دعا بھی کی ہے۔

 دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے چچا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنے چچا کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔