اسلام آباد (اصغر چوہدری): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی عزت و وقار کے ساتھ وقف کیے رکھی۔ پاکستان ان کی گراں قدر خدمات اور یاد کو قدر و احترام سے خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ، 27 ستمبر کے بعد کام کا آغاز ہوگا
شہباز شریف نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے۔ آمین۔













پیر 21 ستمبر 2026 

