اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، جبکہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے وفاق اور آزاد کشمیر کے درمیان مربوط تعاون یقینی بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدر آزاد جموں و کشمیر کیلئے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی خان سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، نئی تشکیل پانے والی حکومت کی ترجیحات، ترقیاتی ایجنڈے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان ٹیکنالوجی صارف نہیں، بنانے والا بھی بننا چاہتا ہے، بلال بن ثاقب
امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور نئے منصوبوں کے آغاز کیلئے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور خطے کی تعمیر و ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ملاقات کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن ساجد عباسی بھی موجود تھے۔













منگل 22 ستمبر 2026 

