پیٹرول 1 روپے 70پیسے اور ڈیزل 3 روپے 12پیسے سستا، نوٹیکفکشن جاری

Calender Icon منگل 22 ستمبر 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری اعلامیےکے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، 22 ستمبر کیلئے پیٹرول کی قیمت 392 روپے 5 پیسےفی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 ستمبر کیلئے ہوں گی۔

یاد رہےکہ حکومت نےگزشتہ روز پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔