علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

Calender Icon بدھ 23 ستمبر 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای(Mojtaba Khamenei) نے کہا ہے کہ علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں۔
طلبہ کے نام پیغام میں ایران کے سپریم لیڈر نے زور دیا کہ وہ علم، ہنر اور اخلاق اپنائیں، کیونکہ علم اگر یقین اور اخلاق کے ساتھ ہو تو یہ جارح دشمن کیخلاف آہنی ڈھال اور تیز تلوار بن سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سائنسی اور تکنیکی پیشرفت کیلئے اقدامات کریں۔

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا میں بے قاعدگی کی انتہا، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی اسامیوں پر مرد امیدوار بھرتی

ایرانی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں ایران کے 286 طلبہ اور 65 اساتذہ جاں بحق ہوئے ہیں۔