اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 93 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 390 روپے 12 پیسے ہو گئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 21 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 414 روپے 75 پیسے ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر کے لیے ہے۔













بدھ 23 ستمبر 2026 

