وزیراعظم محمد شہباز شریف (Muhammad Shehbaz Sharif) نے بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی کامیاب کارروائی کے دوران 2 ہزار 800 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کیے جانے پر پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کامیاب کارروائی پر پاکستان نیوی کے افسران اور عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور مؤثر نگرانی کو سراہا۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان نیوی کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت اور سمندر کے ذریعے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان نیوی کا کردار انتہائی اہم ہے۔
مزیدپڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
وزیراعظم نے منشیات کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے والے پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندری راستوں سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔













ہفتہ 26 ستمبر 2026 

