عینا آصف 18 برس کی ہو گئیں

Calender Icon پیر 28 ستمبر 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف(AinaAsif ) نے اپنی 18ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ وہ 18 سال کی ہو گئی ہیں۔

عینا نے اس سیلیبریشن کی چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لال رنگ کا سادہ لانگ ڈریس پہنا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NextTime (@nexttiment)


اداکارہ کی سالگرہ کی پوسٹس سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں 18ویں سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات دی جا رہی ہیں۔

مزیدپڑھیں:طالبہ سے مبینہ زیادتی: بھارت میں طلبہ کا احتجاج پرتشدد ہوگیا، گاڑیاں نذرِآتش، یونیورسٹی تہس نہس

کم عمری میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی عینا آصف مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔